فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایاکہ بروقت گاجر کی برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس …
کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 01 جنوری (اے پی پی):کاشتکاروں کو گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایاکہ بروقت گاجر کی برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ گاجر کا بیج تیارکرنے کیلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے3 ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








