مانامہ۔ 15 فروری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک بحرین سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، سفیر جاوید …
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی، پاک بحرین سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

مزید خبریں
مانامہ۔ 15 فروری (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک بحرین سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، سفیر جاوید ملک نے کہاکہ پاکستانی سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ ہولڈرز کو بحرین کیلئے انٹری ویزا کی ضرورت نہیں، انہوں نے کہا کہ بحرینی وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ رواں سال پاکستان کے خصوصی دورہ کریںگے اور پاکستان میں اپنے ہم منصب چودھری نثار علی خان سے ملاقات کریںگے، شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ بحرین کے شاہ کی نیک خواہشات وزیر اعظم نواز شریف کو پہنچائیں گے۔







