ملتان۔ 04 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب، خواتین ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب کی وویمن امپاورمنٹ کے لئے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ایڈمن) عمر شیر چٹھہ نے جمعرات کے روز وویمن امپاورمنٹ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں …
محکمہ زراعت خواتین ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

مزید خبریں
ملتان۔ 04 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب، خواتین ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب کی وویمن امپاورمنٹ کے لئے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ایڈمن) عمر شیر چٹھہ نے جمعرات کے روز وویمن امپاورمنٹ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ خواتین ملازمین بغیر کسی خوف و خطر ادارہ میں اپنی خدمات سرانجام دیں، انہیں ہراسانی سے پاک ماحول میسر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ایڈمن) عمر شیر چٹھہ نے تمام ذیلی شعبہ جات میں کمیٹیاں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی جس میں ملازمین عورتوں کا33 فیصد شئیر ہوگا۔
ا نہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عمر شیر چٹھہ نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت خواتین ملازمین کی فلاح کیلئے ترجیحاً اقدامات اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
محکمہ میں خواتین ملازمین کیلئے ڈے کئیر سینٹر قائم ہے جسے فوری طور پر فعال کیا جارہا ہے اور اس میں ملازم خواتین کے بچوں کیلئے تمام سہولیات بشمول بچوں کی بہتر نگہداشت جیسے انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ خواتین اس محکمے کیلئے اپنی بہترین خدمات فراہم کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں حصّہ لے کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دے سکیں۔








