فیصل آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کماد کی بہاریہ کاشت کے لئے ترقی دادہ اگیتی، درمیانی، پچھیتی اقسام کااعلان کردیا ۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کا شت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار کماد کی بہاریہ کاشت کے لئے اگیتی اقسام سی پی 77-400، سی پی ایف 237، ایچ ایس ایف 240، ایچ …
محکمہ زراعت کا کماد کی بہاریہ کاشت کے لئے ترقی دادہ اگیتی، درمیانی، پچھیتی اقسام کااعلان

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 12 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کماد کی بہاریہ کاشت کے لئے ترقی دادہ اگیتی، درمیانی، پچھیتی اقسام کااعلان کردیا ۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کا شت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار کماد کی بہاریہ کاشت کے لئے اگیتی اقسام سی پی 77-400، سی پی ایف 237، ایچ ایس ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی ایف 243، درمیانی اقسام ایس پی ایف 213، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 245، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247 وغیرہ کاشت کرکے بہترپیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی ایف 234 صرف راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان کے اضلا ع کے لئے موزوں قسم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھیتی اقسام کے طور پر سی او جے 84 بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ کاشتکار کو آئندہ معیارکی بنیاد پر گنے کی بہتر قیمت ملنے کی توقع ہے اس لئے وہ معیاری اقسام کی کاشت کوہی ترجیح دیں۔ انہوں نے کہاکہ کماد کی بہاریہ کاشت کے لئے اچھے نکاس والی میرا اور بھاری میرا زمین نہایت موزوں ہے تاہم اس کو دھان اور کماد کے وڈھ میں جبکہ کپاس کے بعد بھی کاشت کیاجا سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاری میرا زمین کی عدم دستیابی کے باعث کماد کی بہاریہ فصل کی کاشت کے لئے میرا اور ہلکی میرا زمین بھی کارگر ثابت ہو سکتی ہے جہاں ماہرین زراعت کی مشاورت سے کماد کی بہاریہ فصل کاشت کرکے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اگر کماد کی فصل دھان کے وڈھ میں اور کپاس کے بعد کاشت کرنی ہوتو ان فصلوں کی برداشت کے بعد روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملادیاجائے اور بعد میں کم گہری 8 تا10 انچ والی کھیلیوں کے لئے دومرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ اگر زیادہ گہری کھیلیاں 18 انچ بنانی ہوں تو سب سائیلر کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے بعد کاشتکار زمین کو ہموار کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگایا جائے تو مناسب ہے اس کے بعد رجر کے ذریعے 10 تا12 انچ کی گہری کھیلیاں چار فٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں اوران میں فاسفورسی اور پوٹاش کی کھادیں ڈالی جائیں۔








