صدر مملکت ممنون حسین کی چیئرمین پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امراض قلب سمیت صحت عامہ کی سہولیات اور معیار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دل کے امراض سے متعلق لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کےلئے ایک جامع اور مربوط منصوبہ بندی درکار ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی …

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ امراض قلب سمیت صحت عامہ کی سہولیات اور معیار میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دل کے امراض سے متعلق لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کےلئے ایک جامع اور مربوط منصوبہ بندی درکار ہے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ”پناہ“ کی جانب سے جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کے منصوبے کی تعریف کی اور اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply