اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا عارفوالا روڈ پر نجی کمپنی کے ریجنل سٹور پر چھاپہ ،لاکھوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات برآمد

ساہیوال۔ 14 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد حیدر نے عارفوالا روڈ پر نجی کمپنی کے ریجنل سٹور پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات برآمد کرکےکمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقار غوری کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے خفیہ اطلاع پر عارفوالا روڈ پر نجی کمپنی کے ریجنل سٹور پر چھاپہ مارا ،سٹور میں موجود …

ساہیوال۔ 14 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد حیدر نے عارفوالا روڈ پر نجی کمپنی کے ریجنل سٹور پر چھاپہ مارکرلاکھوں روپے مالیت کی زائد المیعاد ادویات برآمد کرکےکمپنی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقار غوری کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے خفیہ اطلاع پر عارفوالا روڈ پر نجی کمپنی کے ریجنل سٹور پر چھاپہ مارا

،سٹور میں موجود 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زائد المیعاد (ایکسپائر) زرعی ادویات برآمد کر کے تھانہ ڈیرہ رحیم منتقل کر کے کمپنی مالک اور سٹور انچارج کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔