اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے سلسلہ میں جنوبی کوریا کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے، اس سلسلہ میں کاشتکاروں کے ایکسچینج پروگرام سمیت کئی دوسرے پروگرام تشکیل دیئے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان …
صدر مملکت ممنون حسین کی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے سلسلہ میں جنوبی کوریا کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے، اس سلسلہ میں کاشتکاروں کے ایکسچینج پروگرام سمیت کئی دوسرے پروگرام تشکیل دیئے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی زرعی یونیورسٹیوں اور جنوبی کوریا کے زرعی تحقیق کے اداروں کے درمیان تعاون بھی اس سلسلہ میں سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ صدر مملکت نے بتایا کہ موجودہ دور میں معیشت کے استحکام کےلئے بڑے مو¿ثر اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں معیشت مضبوط ہورہی ہے اور عوام کے مسائل میں کمی آرہی ہے۔








