او آئی سی کے وفد کی وفاقی وزیر امورکشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر عبداللہ عبدالرحمان علیم کی قیادت میں او آئی سی کے وفد نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگرکرتے …

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر عبداللہ عبدالرحمان علیم کی قیادت میں او آئی سی کے وفد نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کے پختہ عزم کی اشد ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کی سفارتی حمایت کو سراہتے ہوئے برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان اور جموں و کشمیرکے عوام، او آئی سی ممالک بالخصوص تیرہویں اسلام سربراہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی اور حق خودارادیت کے مطالبہ کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Leave a Reply