وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا پاک بھارت بزنس کونسل کے پاکستانی عہدیداران سے خطاب

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیلئے برآمدات ایک سال کے دوران ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے، ٹیکسٹائل مصنوعات گارمنٹس کی بھارت میں کھپت کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بھارت بزنس کونسل کے پاکستانی عہدیداران کے وفد کے ساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی …

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیلئے برآمدات ایک سال کے دوران ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں ہے، ٹیکسٹائل مصنوعات گارمنٹس کی بھارت میں کھپت کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بھارت بزنس کونسل کے پاکستانی عہدیداران کے وفد کے ساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت یاور علی شاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو اپنے حالیہ دورہ بھارت اور وہاں کاروباری افراد اور تجارتی شراکت داروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی۔

Leave a Reply