بیجنگ ۔29جنوری (اے پی پی):چین نے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے لیے ایک معاہدہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے دورہ تھائی لینڈ کے دوران اتوار کو طے پاگیا ہے۔چین نے کوویڈ-19 کی وجہ سے تین سال کی خود ساختہ تنہائی کے بعد گزشتہ سال اپنی سرحدیں دوبارہ کھولتے ہوئے …
چین کا تھائی لینڈ کے ساتھ ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر ختم کر نے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

مزید خبریں
بیجنگ ۔29جنوری (اے پی پی):چین نے تھائی لینڈ کے ساتھ ایک دوسرے کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرائط کو مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے لیے ایک معاہدہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے دورہ تھائی لینڈ کے دوران اتوار کو طے پاگیا ہے۔چین نے کوویڈ-19 کی وجہ سے تین سال کی خود ساختہ تنہائی کے بعد گزشتہ سال اپنی سرحدیں دوبارہ کھولتے ہوئے اپنے شہریوں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے لیے منتخب ممالک کے ساتھ ویزا چھوٹ کے معاہدے کر لئے ہیں ،اس کے بدلے میں چین تھائی لینڈ، ملائیشیا اور سنگاپور سمیت کچھ ممالک کے شہریوں کے لیے 30 دنوں کے لیے ویزا کی شرائط کو معاف کر ےگا،چین نے جرمنی، فرانس، سپین، ہالینڈ اور اٹلی جیسے ممالک کے شہریوں کے لیے یکطرفہ طور پر 15 دنوں کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی ہے،ان پانچ یورپی ممالک نے ابھی تک چینی شہریوں کے لیے اسی طرح کے انتظامات کا جواب دینا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کےمطابق چین اور تھائی لینڈ کے درمیان ویزا چھوٹ کا باہمی منصوبہ یکم مارچ سے قابل عمل ہو جائے گا جبکہ اسی طرح کا ایک اور معاہدہ چین کا سنگا پور سے طے پایا ہے جو کہ 9 فروری سے نافذ العمل ہو گا، جس سے باہمی چھوٹ کے پول میں ممالک کی تعداد 22 ہو جائے گی۔چین کے ساتھ باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے والے بیشتر ممالک ایشیا میں ہیں جن میں قازقستان، متحدہ عرب امارات، قطر، مالدیپ اور آرمینیا شامل ہیں،جن پانچ یورپی ممالک نے باہمی ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا ہے وہ ہیں البانیہ، بیلاروس، بوسنیا اور ہرزیگووینا، سربیا اور سان مارینو ہیں ،بر اعظم امریکہ میں چھ ریاستوں نے ایسے انتظامات کی توثیق کی ہے، جن میں بارباڈوس، بہاماس، ایکواڈور، ڈومینیکا، گریناڈا اور سورینام شامل ہیں۔چین کے باہمی ویزا فری نظام کا اطلاق افریقی ممالک ماریشس،سیشلز ، فجی اور ٹونگا پر بھی ہوتا ہے۔چین نے نومبر 2023 کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ وہ 30 نومبر 2024 تک ملائیشیا کے پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا فری رسائی کی پیشکش کرے گا۔
ملائیشیا نے کچھ دنوں بعد کہا کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک چینی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرائط کو معاف کر دے گا۔ یکطرفہ ویزا استثنیٰ رکھنے والوں میں 20 سے زیادہ ممالک اور خطوں نے یکطرفہ طور پر چینی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری رسائی دی ہے۔بر اعظم امریکہ میں یکطرفہ ویزا فری ممالک میں انٹیگوا اور باربوڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، ہیٹی، سینٹ لوشیا اور جمیکا شامل ہیں۔بر اعظم ایشیا میں چینی شہری عمان، جنوبی کوریا کے جزیرہ جیجو، ازبکستان، ایران، ویتنام کے جزیرے پھو کوک اور جارجیا میں ویزا کے ساتھ داخل ہو سکتے ہیں۔
اس انتظام کے تحت آنے والے سمندری ممالک مائیکرونیشیا، نیو، ساموا، فرانسیسی پولینیشیا اور کریباتی ہیں۔افریقی معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں گبون، مراکش، موزمبیق، تیونس، زیمبیا، انگولا اور بینن شامل ہیں۔چینی پاسپورٹ رکھنے والے 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں جیسے کمبوڈیا، لاؤس، ویت نام، مڈغاسکر، بولیویا، کوک آئی لینڈ، پلاؤ اور مصر میں آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔اسی طرح آسٹریا، پولینڈ، سوئٹزرلینڈ، قبرص، سلوواکیہ، ہنگری اور اٹلی سمیت 40 سے زائد ممالک اور خطوں میں چینی مسافروں کو ٹرانزٹ ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔








