لاہور۔1فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق طویل دورانیہ کے خشک اور سرد موسم کے باعث کاشتکار ربیع کی فصلات بالخصوص گندم کی خصوصی دیکھ بھال کریں۔ اس وقت صوبہ پنجاب میں کاشتہ گندم کی عمر 65 دن سے زائد ہو چکی ہے لہذا کاشتکار یوریا کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں۔یوریا کے زیادہ استعمال سے فصل کی نباتاتی بڑھوتری میں غیر ضروری اضافہ ہو جاتا ہے …
خشک اور سرد موسم کے دوران گندم کی بہتر دیکھ بھال کیلئے سفارشات جاری
لاہور۔1فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق طویل دورانیہ کے خشک اور سرد موسم کے باعث کاشتکار ربیع کی فصلات بالخصوص گندم کی خصوصی دیکھ بھال کریں۔ اس وقت صوبہ پنجاب میں کاشتہ گندم کی عمر 65 دن سے زائد ہو چکی ہے لہذا کاشتکار یوریا کے غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں۔یوریا کے زیادہ استعمال سے فصل کی نباتاتی بڑھوتری میں غیر ضروری اضافہ ہو جاتا ہے اورتیز ہوا چلنے کی صورت میں فصل کے گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ اگر گندم کی فصل کی حالت اچھی ہے اور پتوں کا رنگ گہرا سبز ہے تو مزید یوریا کھاد استعمال نہ کی جائے۔تاہم اگر فصل کمزور ہے اور پتوں میں پیلاہٹ ہے تو یوریا کا استعمال محکمہ زراعت توسیع کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کیا جا سکتا ہے۔جن کھیتوں میں نمی زیادہ ہونے کے باعث فصل پیلی پڑ گئی ہو وہاں (این پی کے این20پی20کے(20 3کلوگرام 100 لٹر پانی میں محلول بنا کر سپرے کریں۔
اس کے علاوہ طویل دورانیے کے سرد موسم کے باعث نمی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل پر بھوری اور زرد کنگی کے حملہ کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ جاری رکھیں او رکسی بھی قسم کی کنگی کے حملہ ظاہر ہونے پر محکمہ زراعت پنجاب (توسیع) کے مقامی عملہ کے مشورے سے سپرے کریں۔









