امارات کا غزہ کے لیے امدادی سامان سے لدا دوسرا بحری جہاز روانہ

دبئی ۔5فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے ساڑھے چار ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان سے لدا دوسرابحری جہاز فجیرہ بندرگاہ سے مصری پورٹ العریش روانہ کردیا گیا۔ امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیےامدادی سامان سے لدا دوسرا جہاز الفجیرہ بندرگاہ سے روانہ کیا گیا جس پر چار ہزار 300 ٹن …

دبئی ۔5فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے ساڑھے چار ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان سے لدا دوسرابحری جہاز فجیرہ بندرگاہ سے مصری پورٹ العریش روانہ کردیا گیا۔

امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیےامدادی سامان سے لدا دوسرا جہاز الفجیرہ بندرگاہ سے روانہ کیا گیا جس پر چار ہزار 300 ٹن کھانے پینے کی اشیاِ، 154 ٹن شیلٹرز کا سامان اور87 ٹن ادویہ و طبی سامان موجود ہے۔ یہ سامان خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن، زاید بن سلطان آل نہیان فاؤنڈیشن اور اماراتی ہلال احمر کی جانب سے بھیجا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امارات کی جانب سے فلسطینیوں کو پندرہ ٹن سے زیادہ سامان امدادی سامان بھیجا جاچکا ہے۔

مزید خبریں