اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز کی وفاقی محتسب کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کم آمدن والے افراد کے سیکٹرز سے کر رہے ہیں اور اسلام آباد کو وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق خوبصورت شہر بنا کر چھوڑوں گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میئر منتخب ہونے کے بعد وفاقی محتسب کے دفتر کے دورے کے …

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کم آمدن والے افراد کے سیکٹرز سے کر رہے ہیں اور اسلام آباد کو وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق خوبصورت شہر بنا کر چھوڑوں گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میئر منتخب ہونے کے بعد وفاقی محتسب کے دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا کہ شیخ انصر عزیز ایک مخلص اور بہت محنتی شخص ہیں‘ توقع ہے کہ وہ اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالحکومت بنا دیں گے اور یہاں کے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

Leave a Reply