وزیراعظم محمد نواز شریف بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کیلئے تاجکستان کے 2 روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد ۔11مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کی صبح تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان یہ دورہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق …

اسلام آباد ۔11مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ کی صبح تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ بجلی کے منصوبہ ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان یہ دورہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر پانی و بجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔ شریک ممالک اور دیگر فریقین کے رہنماﺅں کی بھی ”کاسا 1000“ کے آغاز کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ”کاسا 1000“ منصوبہ کے تحت تاجکستان اور کرغزستان موسم گرما کے دوران ایک ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کو اور 300 میگاواٹ بجلی افغانستان کو مہیا کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply