ماحولیاتی تبدیلیوں منفی اثرات سے نمٹنے کےلئے امارات، آذربائیجان اور برازیل کا موسمیاتی ‘ٹرائیکا’ بنانے ا اعلان

پیرس ۔13فروری (اے پی پی):اقوا م متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کےمیزبان متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور برازیل نے موسمیاتی 'ٹرائیکا' کا اعلان کیا ہے۔ ماضی اور مستقبل کے اقوام متحدہ کی سی او پی 28کے میزبان متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور برازیل نے کہا کہ وہ گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے بین الاقوامی معاہدے پر زور دینے کے لیے "ٹرائیکا" تشکیل دے رہے ہیں۔ …

پیرس ۔13فروری (اے پی پی):اقوا م متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کےمیزبان متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور برازیل نے موسمیاتی ‘ٹرائیکا’ کا اعلان کیا ہے۔ ماضی اور مستقبل کے اقوام متحدہ کی سی او پی 28کے میزبان متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور برازیل نے کہا کہ وہ گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے بین الاقوامی معاہدے پر زور دینے کے لیے "ٹرائیکا” تشکیل دے رہے ہیں۔

اس کانفرنس کے صدر سلطان الجابر نے جاری بیان میں کہا کہ ٹرائیکا اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گاکہ باکو سے بیلم تک اور اس سے آگےہمارے پاس1.5 ڈگری سیلسیس نظر میں رکھنے کےلئے کتنا تعاون اور تسلسل ہے ۔ موجودہ آب و ہوا کے وعدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا کے اس صدی کے دوران 2.5 اور 2.9 ڈگری سیلسیس کے درمیان گرم رہنے کا امکان ہے ۔ بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی ) کے مطابق 2030 اور 2035 کے درمیان ممکنہ طور پر درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس کی حدپہنچ جائے گا۔

انہوں نےکہاکہ سی او پی 28 میں طے پانے والے حتمی معاہدے کے مطابق، ٹرائیکا پارٹنرشپ کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال دبئی میں سی اوپی 28کانفرنس کی میزبانی کی تھی جبکہ آذربائیجان اس سال کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کے بعد 2025 میں برازیل اس کانفرنس کی میز بانی کرے گا۔

تینوں ممالک کو دبئی کے معاہدے کے 198 دستخط کنندگان کی طرف سے پابند کیا گیا تھا کہ وہ گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پر مل کر کام کریں جو ایک اہم آب و ہوا کا ہدف ہے جسے عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

مزید خبریں