دبئی۔13فروری (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جورجیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اقتصادی تنوع کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق انہوں نےدبئی میں منعقد ہونے والے عرب مالیاتی فورم میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹکچر اور معاشی فعالیت سعودی عرب کی سیاحتی کشش کی بنیادی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب …
سعودی عرب میں اقتصادی تنوع سے متعلق تبدیلیاں حیرت انگیز ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

مزید خبریں
دبئی۔13فروری (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جورجیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اقتصادی تنوع کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز ہیں۔
اردو نیوز کے مطابق انہوں نےدبئی میں منعقد ہونے والے عرب مالیاتی فورم میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹکچر اور معاشی فعالیت سعودی عرب کی سیاحتی کشش کی بنیادی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت گیس اور پٹرول پر انحصار کرنے کی بجائے دیگر شعبوں میں بھی فعال ہورہی ہے۔
معاشی تنوع کے حصول کے لیے سعودی عرب کا وژن 2030 پر عمل در آمد کرنے کا طریقہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے سعودی سیاحت کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے خود العلا کا دورہ کیا اور وہاں کی خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سیاحتی تجربہ ان کے لئے حیرانگی کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی مارکیٹ میں خواتین کی شرکت سے ملکی معیشت کو دہرا فائدہ ہوگا۔








