ریاض ۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 627 ریال سے تجاوز کرگئے۔اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔ مہم شروع ہونے سےاب تک 17 لاکھ 25 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے …
سعودی عرب ، غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم، 627 ملین ریال جمع ہوگئے

مزید خبریں
ریاض ۔13فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والی عوامی عطیہ مہم میں اب تک کل عطیات 627 ریال سے تجاوز کرگئے۔اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
مہم شروع ہونے سےاب تک 17 لاکھ 25 ہزار افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔مہم شروع کئےجانے کا اعلان شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے نگران اعلی اورشاہی مشیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کیاتھا۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کئے گئے بعدازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ مرکز کے ساہم پورٹل میں جمع کیا گیا۔








