ملائیشیا ، چھوٹے طیارے کے حادثے میں 2 افراد کی موت کی تصدیق

88
Malaysia

کوالالمپور۔14فروری (اے پی پی):ملائیشیا میں چھوٹاطیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

شنہو ا کے مطابق ملائیشیا کی ریاست سیلنگور پولیس کے سربراہ حسین عمر خان نے اس طیارہ حادثہ میں دو مقامی افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کی عمریں 30 اور 42 سال ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ دونوں افراد کی میتیں ٹنکو امپوان رحیمہ ہسپتال کے فرانزک یونٹ میں منتقل کر دی گئی ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے ان کی شناخت میں معاونت کی اپیل کی گئی ہے۔