ماسکو ۔14فروری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ روسی اثاثوں کی ضبطی عالمی معیشت کو متاثر کرے گی۔ تاس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نےمنجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کے لیے مغربی ممالک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ دوسرے لوگوں کے اثاثے ضبط کرنے کے فیصلے عالمی معیشت پر بہت سنگین اثرات مرتب کریں گے۔ اس کے …
اثاثوں کی ضبطی عالمی معیشت کو متاثر کرے گی، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔14فروری (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ روسی اثاثوں کی ضبطی عالمی معیشت کو متاثر کرے گی۔
تاس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نےمنجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے کے لیے مغربی ممالک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ دوسرے لوگوں کے اثاثے ضبط کرنے کے فیصلے عالمی معیشت پر بہت سنگین اثرات مرتب کریں گے۔ اس کے قوانین، اقتصادیات، ترقی اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اہم سطح کے منفی اثرات ہوں گے۔
واضح رہے یوکرین کے ساتھ 2 سال سے جاری جنگ کی وجہ سے یورپی یونین کے ممالک نے روسی سنٹرل بینک کے تقریباً 200 بلین یورو کو منجمد کر دیا تھا۔مالیاتی ادارے جن کے پاس روسی اثاثے ہیں ، وہ اکائونٹس کے میچوئر ہونے پر دوبارہ سرمایہ کاری کر کے وسیع پیمانے کا نفع حاصل کر رہے ہیں۔یورپی یونین کے حکام منجمد اثاثوں کے قانونی اور مالیاتی پہلوؤں اوران کے مالک کی رضامندی کے بغیر ان اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کے استعمال پر کئی ماہ سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔








