واشنگٹن ۔14فروری (اے پی پی):امریکا کے شہر نیویارک میں ہزاروں افراد نے رفح پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا جبکہ نیویارک پولیس نے احتاجی مظاہرے میں شامل کئی کو گرفتار کر لیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق نیو یارک کے یونین سکوائر میں غیر سرکاری تنظیم ودِن آور لائف ٹائم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی پرچموں اور بینرز کے ساتھ چوک میں جمع ہوئے،انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطین سے غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔بعد ازاں پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات میں مظاہرین نے گرانٹ سینٹرل ٹرین سٹیشن کی طرف مارچ کیا۔
پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا جنہوں نے مارچ کے دوران سڑکیں بلاک کرنے کی کوشش کی۔عالمی برادری نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ ایک نئے اور بڑے سانحہ کا سبب بنے گا۔