محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ کے زیر اہتما م کسان اجتماع ،سورج مکھی اور گندم کی فصل بارے آگاہی فراہم کی گئی

سیالکوٹ۔14فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع) سیالکوٹ کے زیر اہتمام خریف کی سبزیاں، چارہ جات ، سورج مکھی اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں میں آگاہی کے لئے موضع کپور والی تحصیل سیالکوٹ میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )مرزا قدیر بیگ نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت( توسیع )سیالکوٹ جواہر علی نے شرکاء کو سبزیوں کی اہمیت، تیل …

سیالکوٹ۔14فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع) سیالکوٹ کے زیر اہتمام خریف کی سبزیاں، چارہ جات ، سورج مکھی اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں میں آگاہی کے لئے موضع کپور والی تحصیل سیالکوٹ میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )مرزا قدیر بیگ نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت( توسیع )سیالکوٹ جواہر علی نے شرکاء کو سبزیوں کی اہمیت، تیل کے بیج خصوصاسورج مکھی کی کاشت، گندم اور خریف کے چارے کی کاشت میں اہم خصوصیات کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے سورج مکھی کے نئے بیج، بیج کو دوا لگانے کے طریقہ کار، کھیت کی تیاری، کھادوں کے متناسب استعمال کے حوالے سے جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی بارےآگاہ کیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کو دونوں فصلوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے اور کیٹرے مکوڑوں سے بچانے کے لئے جدید ریسرچ سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیالکوٹ کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر نثار احمد نے زراعت سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اقدامات اور اسٹیٹ بینک کی قرضہ سکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ غلام مرتضیٰ نمبردار اور ظہور الٰہی بھلی نے بھی کسانوں سے خطاب کیا۔مقررین نے کسانوں کو سبزیوں کی کاشت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

مزید خبریں