مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک سیالکوٹ

سیالکوٹ۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویراحمد نے کہا ہے کہ جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے دودھیل جانوروں کی دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں …

سیالکوٹ۔ 16 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویراحمد نے کہا ہے کہ جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے دودھیل جانوروں کی دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں سے مستفید ہو کر گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونیوالی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کما ئیں۔