لاہور لٹریری فیسٹیول کی سہ روزہ تقریبات کا شیڈول جاری

لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور لٹریری فیسٹیول ( ایل ایل ایف )کی انتظامیہ نےسہ روزہ ادبی و ثقافتی، سماجی و معاشرتی، اقتصادی ومعاشی، فلسفہ، تاریخ،تہذیب وتمدن پر مبنی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان ایل ایل ایف کے مطابق افتتاحی تقریب میں چیئرمین لاہور لٹریری فیسٹیول اقبال زیڈ احمد ابتدائی کلمات ادا کریں گے جو 23فروری کو الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔ لٹریری فیسٹیول میں 50سے زائد مباحثے ، …

لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور لٹریری فیسٹیول ( ایل ایل ایف )کی انتظامیہ نےسہ روزہ ادبی و ثقافتی، سماجی و معاشرتی، اقتصادی ومعاشی، فلسفہ، تاریخ،تہذیب وتمدن پر مبنی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

ترجمان ایل ایل ایف کے مطابق افتتاحی تقریب میں چیئرمین لاہور لٹریری فیسٹیول اقبال زیڈ احمد ابتدائی کلمات ادا کریں گے جو 23فروری کو الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔ لٹریری فیسٹیول میں 50سے زائد مباحثے ، مشاعرے، موسیقی کے پروگرامز، مکالمے، سمینار،لیکچرز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی، کتب کی تقریب رونمائی میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مندوبین ، زبان وادب، فن، تھیٹر،فلم، ٹی وی، سیاست وصحافت، افسانہ، فلسفہ،ثقافتی ورثہ، تحقیق، فکشن،پینٹنگ، فلمسازی، فن تعمیر،شاعری، نثر، تاریخ، رقص ودیگر موضوعات کے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے بانی و سی ای او ایل ایل ایف رضی احمد نےکہا کہ لاہور شہر بلندیوں کو چھوتے خیالات کے نئے افق کا شہر ہے،جہاں فیسٹیول کی تمام تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول پاکستان کا سب سے بڑا ادبی وثقافتی میلہ ہے جس کامقصد اپنے فنون لطیفہ کو منظم ومربوط ربط ضبط بخشنا ہے۔دور حاضر میں ہمارے معاشرے کو جس فکر کی ضرورت ہے اس کو ملخوظ خاطررکھتے ہوئے لاہور لٹریری فیسٹیول کے موضوعات کو متعین کیا گیا ہے تاکہ نئی نسل کی درست سمت رہنمائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ایل ایل ایف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے۔یہ ادبی میلہ اپنی روایات و اقدار کی آواز بن چکا ہے۔