کاشتکار گندم کی پیداوار کوبڑھانے کے لئے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں،ڈاکٹر مقصود احمد

سیالکوٹ۔21فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوت ڈاکٹر مقصود احمد نےکہا ہے کہ کاشتکار گندم کی پیداوار کوبڑھانے کے لئے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔ ۔ انہوں نے”اے پی پی “کوبتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے زہرپاشی کا صحیح طریقہ اپنایاجائے نیز سپرے مشین کےلئے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے اور سپرے …

سیالکوٹ۔21فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت سیالکوت ڈاکٹر مقصود احمد نےکہا ہے کہ کاشتکار گندم کی پیداوار کوبڑھانے کے لئے جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔ ۔

انہوں نے”اے پی پی “کوبتایا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے زہرپاشی کا صحیح طریقہ اپنایاجائے نیز سپرے مشین کےلئے درست نوزلز کے انتخاب سمیت فلڈ جیٹ نوزل اور فلیٹ فین نوزل استعمال کی جائے اور سپرے کرنے سے پہلے سپریئرکی ٹینکی کو صاف پانی سے بھرلیاجائے اور ایک ایکڑ لمبائی کے کھیت کردوچکرمیں پانچ فٹ چوڑائی پر سپرے کی جائے۔انہوں نے کہاکہ تیز ہوا، دھند یا بارش میں سپرے سے گریزکرنے کے علاوہ ہمیشہ پہلے پانی کے بعد وترحالت میں سپرے کیاجائے اورکاشتکار سپرے ہمیشہ کی کلیبریشن کرکے کرنے سمیت مربوط طریقہ انسداد یعنی جڑی بوٹیوں کی مناسبت سے زہرکا انتخاب کرے ۔

انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹی مار زہروں کےلئے سپرے محلول 100تا120لٹرفی ایکڑ استعمال کیاجاتاہے ‘دستی سپریئر کی صورت میں ڈنڈی پرنوزل صحیح زاویہ پرلگی ہونی چاہئیے نیز ٹریکٹروالے بوم سپریئر کی صورت میں بوم پرلگی عام نوزل کا زاویہ اخراج اور سپرے کی تقسیم یکساں ہواسی طرح دستی سپرے کی صورت میں ٹینک کے منہ‘ پمپ اور نوزل کے درمیان مناسب سوراخ کے فلٹر استعمال کریں۔

 

مزید خبریں