سیالکوٹ۔21فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ پودینہ ایک اہم ترین ادویاتی تاثیر کا حامل نفع بخش قیمتی ہربل خزانہ ہے،کاشتکار پودینے کی بہاریہ کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں ۔ انہوں نےپودینے کی کاشت کے لئے زمین میں پانی رکھنے کی صلاحیت کی موجودگی کی حامل اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کاشت …
کاشتکار پودینہ کی بہاریہ کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کر یں ، محکمہ زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔21فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ پودینہ ایک اہم ترین ادویاتی تاثیر کا حامل نفع بخش قیمتی ہربل خزانہ ہے،کاشتکار پودینے کی بہاریہ کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں ۔
انہوں نےپودینے کی کاشت کے لئے زمین میں پانی رکھنے کی صلاحیت کی موجودگی کی حامل اچھے نکاس والی ذرخیز میرازمین کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کاشت کرنا ہو اس میں سبز کھاد دبانے کا بندوبست بھی ضروری ہے، نیز اس کے علاوہ کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر زمین میں ملا دی جائے اور کھیت کو اچھی طرح ہموار کرنے کے بعد پانی لگا دیاجائے ۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار پودینہ کی ہر کٹائی کے بعد ایک بوری یوریا یا دو بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر آبپاشی کردیں کیونکہ اس سے پودے صحت منداور پیداوار زیادہ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب پودے 15 سے 20سینٹی میٹر اونچے ہوجائیں تو اسے کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گچھیاں بنالی جائیں تاکہ ان کی فروخت شروع کی جاسکے۔








