معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی برسی 22 فروری کو منائی جائے گی

فیصل آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی برسی 22 فروری (جمعرات )کومنائی جائے گی۔جوش ملیح آبادی کا اصل نام بشیر حسن تھاجو 5دسمبر1898کو ملیح آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1914 میں سینئر کیمرج کا امتحان پاس کیا اورا س کے بعد عربی و فارسی کی تعلیم بھی حاصل کی۔1925 میں جوش ملیح آبادی نے عثمانیہ یونیورسٹی میں ترجمہ کا کام شروع کیا۔ نظم حسین …

فیصل آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):معروف شاعر جوش ملیح آبادی کی برسی 22 فروری (جمعرات )کومنائی جائے گی۔جوش ملیح آبادی کا اصل نام بشیر حسن تھاجو 5دسمبر1898کو ملیح آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1914 میں سینئر کیمرج کا امتحان پاس کیا اورا س کے بعد عربی و فارسی کی تعلیم بھی حاصل کی۔1925 میں جوش ملیح آبادی نے عثمانیہ یونیورسٹی میں ترجمہ کا کام شروع کیا۔ نظم حسین اور انقلاب لکھنے پر انہیں شاعر انقلاب کا بھی اعزاز دیا گیا۔وہ برطانوی راج کے بھی سخت مخالف تھے۔

وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بہت قریب تھے۔1958میں جواہر لعل نہرو کے منع کرنے کے باوجود جوش ملیح آبادی پاکستان آ گئے۔وہ کئی شعری مجموعوں کے خالق ہیں جن میں شعلہ و شبنم،جنون و حکمت، فکرو نشاط، سنبل و سلاسل، حرف و حکائت، سرودو فروش اور عرفانیات وغیرہ قابل ذکر ہیں جبکہ نثر میں ان کی خود نوشت،یادوں کی بارات کو انتہائی مقبولیت حاصل ہوئی۔جوش ملیح آبادی کی انسانیت پرستی کا ایک عالم گواہ ہے۔ وہ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔ انہوں نے عمر بھر صاف گوئی، صداقت اور جرأت کا علم بلند رکھا۔ وہ22 فروری 1982کو 84سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔