وزیراعظم محمد نواز شریف کا دوشنبے ایئر پورٹ پر تاجک ہم منصب کوکھیر رسول زادونے استقبال کیا،گارڈز کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی

دوشنبے ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کا تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ تاجک وزیراعظم کوکھیر رسول زادو نے دوشنبے ایئر پورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی بھی دورہ پر …

دوشنبے ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کا تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ تاجک وزیراعظم کوکھیر رسول زادو نے دوشنبے ایئر پورٹ پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی بھی دورہ پر گئے ہیں۔ وزیراعظم کی آمد پر دو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور گارڈز کے چاق و چوبند دستہ نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر قطاروں میں کھڑے بڑی تعداد میں روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ تاجکستان میں پاکستان کے سفیر طارق سومرو، تاجک سفیر جونو نوف شیر علی اور سینئر حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ وزیراعظم (آج) جمعرات وسطی ایشیاءو جنوب ایشیاء1000 (کاسا 1000) پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply