فیصل آباد۔ 26 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں کو کاغذی لیموں کی کاشت مارچ تک مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہاہے کہ کاغذی لیموں کی فروری و مارچ میں کاشت کے لئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے قبل درجہ حرارت کم ہونے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو …
فیصل آباد،باغبانوں کو کاغذی لیموں کی کاشت مارچ تک مکمل کر نے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 26 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں کو کاغذی لیموں کی کاشت مارچ تک مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کہاہے کہ کاغذی لیموں کی فروری و مارچ میں کاشت کے لئے معتدل آب وہوا انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے قبل درجہ حرارت کم ہونے کے باعث کاغذی لیموں کی فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے تاہم عام فصلوں اور پھلوں کی کاشت کے لئے موزوں زمین کاغذی لیموں کی کاشت کے لئے مناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرم موسم اور خشک علاقے جہاں درجہ حرارت 40سے47 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا جائے وہاں لیموں کی کاشت کامیابی سے نہیں ہو سکتی۔انہوں نے بتایاکہ لیموں کے پودے لگانے کا بہترین وقت فروری تا مارچ ہے نیز اچھی بڑھوتری اور بہترین کوالٹی کے لئے زرخیز میرا زمین بھی موزوں ہے مگر ریتلی، کلراٹھی، سیم تھور اور سخت تہہ والی زمین اس کی کاشت کے لئے مناسب نہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں ترشاوہ پھلوں کی افزائش نسل نباتاتی طریقہ سے کی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں کاغذی لیموں کی افزائش نسل ابھی تک بیج کے ذریعے کی جاتی ہے جس کی وجہ سے پھل کے خواص اور پیداوار متاثڑ ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ نباتاتی طریقے سے کاشت کے لئے موزوں روٹ سٹاک کی تلاش جاری ہے تاہم بیج کے علاوہ اس کی کاشت پیوند کاری، ٹی بڈنگ، ٹی گرافٹنگ اور بذریعہ داب بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ لیموں کے پودے بذریعہ قلم کامیابی سے کاشت نہیں ہو سکتے کیونکہ تیار شدہ پودوں کی جڑیں مضبوط نہیں ہوتیں اور پودے کمزور رہ جاتے ہیں۔








