سیالکوٹ ۔ 27 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کیلئے کھادوں کے استعمال سے متعلق سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ اگیتی کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کیلئے متناسب کھادوں کا استعمال انتہائی ناگزیر ہے۔ کپاس کے کاشتکار کمزور زمین کیلئے دوبوری ڈی اے پی+ سوا چار بوری یوریا+ ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم اوپی فی ایکڑ استعمال …
اگیتی کپاس کیلئے کھادوں کے استعمال سے متعلق سفارشات جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 27 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کیلئے کھادوں کے استعمال سے متعلق سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ اگیتی کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار کیلئے متناسب کھادوں کا استعمال انتہائی ناگزیر ہے۔
کپاس کے کاشتکار کمزور زمین کیلئے دوبوری ڈی اے پی+ سوا چار بوری یوریا+ ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم اوپی فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ درمیانی زمین کے لئے پونے دو بوری ڈی اے پی, پونے چار بوری یوریا ڈیرھ بوری, ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔اس کے علاوہ زرخیز زمین کیلئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی, سوا تین بوری یوریا , ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ ڈالیں۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ کاشتکار کھادوں کے استعمال سے قبل اپنی زمین کا تجزیہ کروائیں۔ فاسفورس اورپوٹاش والی کھادوں کی تمام مقدار اور نائٹروجنی کھاد کی مقدار کا ایک چوتھائی حصّہ بوقت تیاری زمین استعمال کریں۔باقی نائٹروجنی کھاد 4 سے5 اقساط میں ڈالیں۔ تاہم فصل کے اہم مراحل یعنی پھول آنے پر، ٹینڈے بننے کے بعد اور پہلی چنائی کے بعد نائٹروجنی کھاد ضرور ڈالیں۔








