میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی پی ایم ڈی سی کی ذمہ داری ہے، وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی پی ایم ڈی سی کی ذمہ داری ہے، حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیر احمد حسن اور اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن یا رجسٹریشن کی منسوخی پی ایم ڈی سی کی ذمہ داری ہے، حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیر احمد حسن اور اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے ایوان کو بتایا کہ میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن کرنا یا رجسٹریشن منسوخ کرنا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

Leave a Reply