فیصل آباد،کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر توجہ دینے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اثمارنے کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ مارچ کے دوران کھجور کے باغبان زر پاشی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کھجور کے پودے پر نر پھول پہلے لگتے ہیں اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں …

فیصل آباد۔ 07 مارچ (اے پی پی):ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اثمارنے کھجور کے باغبانوں کو زر پاشی کے عمل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ مارچ کے دوران کھجور کے باغبان زر پاشی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کھجور کے پودے پر نر پھول پہلے لگتے ہیں اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ پودے کے نر پھول اکٹھے کرکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں اور جب نر پھول اچھی طرح خشک ہو جائیں توانہیں شیشے کے جار میں محفوظ کرنے کے بعد کھجور کی زر پاشی کے لئے استعمال کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ زرپاشی سے قبل باغبان زردانوں کو بھی اچھی طرح خشک کرلیں کیونکہ اگر انہیں مکمل طور پر خشک نہ کیاجائے تو نمی رہ جانے کے باعث وہ ناقابل استعمال ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نر کھجور سے حاصل شدہ زردانوں میں ایک حصہ نر زردانے اور2حصے آٹاملا لیاجائے تو ایک نر کھجور سے 40سے50 تک مادہ کھجوروں کی زرپاشی کی جا سکتی ہے جس سے کھجور کی شاندار فصل کا حصول یقینی ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار وباغبان اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے عملہ سے بھی مشاورت کرسکتے ہیں۔