عالمی بینک کے وفد کا گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے محکمہ لائیوسٹاک کا دورہ

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):عالمی بینک کے وفد نے محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ کیا۔ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں محکمہ لائیوسٹاک اور عالمی بینک کے وفد کے مابین ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول بارے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے کی ۔ دورے کا مقصد پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے عمل درآمد اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور …

لاہور۔7مارچ (اے پی پی):عالمی بینک کے وفد نے محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ کیا۔ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں محکمہ لائیوسٹاک اور عالمی بینک کے وفد کے مابین ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول بارے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور نے کی ۔

دورے کا مقصد پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے عمل درآمد اور ایئر کوالٹی مینجمنٹ کے لیے اقدامات کرنا ہے۔اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور لائیو سٹاک پراڈکشن بارے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک بریڈ امپرومنٹ جیسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس سے کم جانوروں سے زیادہ پیداوار لینا ممکن ہو گا اور اس سے جانوروں کے گوبر سے خارج ہونے والی متھین گیس کے اخراج میں بھی کمی واقع ہو گی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک سخت ماحول کے خلاف مدافعت رکھنے والے جانوروں کی بریڈ پر کام کر رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بائیو گیس پلانٹ جیسے پراجیکٹ پر کام کیا ہے اور محکمہ لائیو سٹاک کے تمام پراجیکٹس ماحول دوست اور آلودگی سے پاک ہیں۔

اجلاس میں عالمی بینک کے نمائندگان نے محکمہ لائیوسٹاک کی ماحول دوست پالیسیوں کو سراہا اورکہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے محکمہ کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔