وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی تعلیمی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بے بنیاد الزامات پر پارلیمنٹ میں سچائی پیش کریں گے،بعض اپوزیشن جماعتیں اپنے جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم قوم حقیقت سے آگاہ ہے،پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان اور اس کی سیاسی تاریخ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بے بنیاد الزامات پر پارلیمنٹ میں سچائی پیش کریں گے،بعض اپوزیشن جماعتیں اپنے جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم قوم حقیقت سے آگاہ ہے،پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو پاکستان اور اس کی سیاسی تاریخ سے ناواقف ہیں،بلاول بھٹو ان افراد کے فین بن گئے ہیں جنہوں نے ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور ان کی والدہ کے لئے غیر مناسب زبان استعمال کی،بلاول بھٹہ انہی کی زبان استعمال کر رہے ہیں جن کے وہ حال ہی میں فین بنے ہیں ، دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم پر توجہ دیتی ہیں۔ بدھ کو یہاں تعلیمی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتیں اپنے جھوٹ کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم قوم حقیقت سے آگاہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply