وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر بڑے کریک ڈاﺅن کے دوران ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے 1800 سے زائد اشتہاری ملزمان، انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا ہے، وزیر داخلہ نے اب تک کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس اور اسلام آباد پولیس کو حکم …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر بڑے کریک ڈاﺅن کے دوران ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے 1800 سے زائد اشتہاری ملزمان، انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں اور مفرور ملزمان کو گرفتار کیا ہے، وزیر داخلہ نے اب تک کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے، اینٹی نارکوٹکس اور اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملک بھر اور بیرون ملک اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مجرموں، انسانی سمگلروں اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے اور ان مجرموں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری نارکوٹکس، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل، نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر، نادرا کے چیئرمین، ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply