اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف موسمیاتی تبدیلی کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ملک میں جنگلات کو فروغ دینے میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں جس کا مظہر حال ہی میں بنایا جانے والا گرین پاکستان پروگرام …
وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی سید ابو احمد عاکف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف موسمیاتی تبدیلی کے ملکی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ملک میں جنگلات کو فروغ دینے میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں جس کا مظہر حال ہی میں بنایا جانے والا گرین پاکستان پروگرام ہے۔ اس پروگرام، جس کو تمام صوبوں کی حمایت حاصل ہے، کے تحت ملک بھر میں آنے والے پانچ سالوں میں ایک سو ملین درخت لگائے جائیں گے۔ وفاقی وزارت میں بدھ کو میڈیا بریفنگ سے خطاب میں وفاقی سیکریٹری نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کی فاریسٹ ونگ کے انسپکٹر جنرل فاریسٹ کی ٹیم نے مل کر ایک جامع منصوبہ ترتیب دیا ہے ، جو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جلد شروع کیا جائے گا۔








