حکومت مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتی ہے، سینیٹر راجہ ظفر الحق

اسلام آباد۔ 11 مئی (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتی ہے، اقوام عالم کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر کو بنیادی ایشو کے طور پر اٹھایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ معمولی نوعیت کا نہیں ہے اور اقوام متحدہ نے …

اسلام آباد۔ 11 مئی (اے پی پی) قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتی ہے، اقوام عالم کے اہم فورم پر مسئلہ کشمیر کو بنیادی ایشو کے طور پر اٹھایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ معمولی نوعیت کا نہیں ہے اور اقوام متحدہ نے اس حوالے سے23 اہم اورجامع قرار دادیں بھی منظور کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک سٹڈیز میں منعقد ہونے والے سیمینار بعنوان”انسانی حقوق یوتھ اور کشمیر ایشو“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی برادری نے پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے پر زور دیا ہے۔استنبول میں منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں تمام ممالک نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی ہے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔

Leave a Reply