مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے اپوزیشن کی طرف سے پانامہ پیپرز سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا جواب دےدیا

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے اپوزیشن کی طرف سے پانامہ پیپرز سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے دیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف مشرف دور میں بھی تحقیقات کی گئیں مگر کوئی جرم ثابت نہ ہوا، وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادوں نے بتادیا کہ مے فیئر میں ملکیتی فلیٹ قوانین کے مطابق خریدے گئے، اعتزازاحسن کی اہلیہ نے مشرف …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے اپوزیشن کی طرف سے پانامہ پیپرز سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے دیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف مشرف دور میں بھی تحقیقات کی گئیں مگر کوئی جرم ثابت نہ ہوا، وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادوں نے بتادیا کہ مے فیئر میں ملکیتی فلیٹ قوانین کے مطابق خریدے گئے، اعتزازاحسن کی اہلیہ نے مشرف دور میں ایل پی جی گیس کوٹہ حاصل کیا، عمران خان کی بہنوں، جہانگیر ترین علیم خان سمیت دیگر رہنماﺅں کے نام پانامہ پیپرز میں آئے تو فرازک آڈٹ بھول گئے، چوروں کا ٹولہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننا چاہتا ہے، عمران خان جھوٹ کی فیکٹری بن چکے ہیں، بلاول بھٹو نے جن کی زبان اختیار کی اور اپنا گرو مانا وہ پیپلزپارٹی کی رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی، چئیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر اور اراکین قومی اسمبلی طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن چیمبر سے جاری سوالنامہ کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن حقائق مسخ کرکے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیںکھڑی کرنا چاہتی ہے۔

Leave a Reply