اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں دبئی پہنچ گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستانی معشیت کے 11ویں جائزے کےلئے آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مذاکرات کے تین دور مکمل …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں دبئی پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں دبئی پہنچ گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستانی معشیت کے 11ویں جائزے کےلئے آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مذاکرات کے تین دور مکمل ہو چکے ہیں۔ 11ویں معاشی جائزہ کی تکمیل پر آئی ایم ایف پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت پاکستان 10 معاشی جائزے کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکا ہے جو پاکستان کی کسی بھی جمہوری حکومت میں ایک ریکارڈ ہے۔








