کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت مارچ کے اختتام تک مکمل کر لیں،محکمہ زراعت پنجاب

سیالکوٹ۔26مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی،بھنڈی،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا اور پیٹھا وغیرہ سمیت دیگر سبزیوں کی کاشت مارچ کے اختتام تک مکمل کر لیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے،ا ن کی نشوونما کےلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا …

سیالکوٹ۔26مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار موسم گرما کی سبزیوں کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی،بھنڈی،گھیا توڑی،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا اور پیٹھا وغیرہ سمیت دیگر سبزیوں کی کاشت مارچ کے اختتام تک مکمل کر لیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت مارچ کے اختتام تک کی جا سکتی ہے،ا ن کی نشوونما کےلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کےلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے،سبزیوں کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے ،

کاشت کےلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کے اگائو کی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو اور کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورےسے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں اور جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تو اسے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ فاصلے پر منتقل کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ کریلا،گھیاکدو،چپن کدو،گھیا توڑی،تر اور کھیرا کی کاشت پٹریوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹریوں کے دونوں جانب کرنے سے بہتر بتائج ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری چھوٹے پیمانے پر موسم گرما کی سبزیاں کچن گارڈننگ کے تحت گھرکے باغیچے یا چھت پر بھی کاشت کرکے تازہ سبزیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں