کاشتکاروں کو موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنا نے کی ہدایت

سیالکوٹ۔27مارچ (اے پی پی):کاشتکاروں کو موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کےلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورااور انہیں تمام ترلحمیات،پروٹینزاورغذائیت سے بھرپورچارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے کاشتکاروں اور زرعی اراضی کے حامل …

سیالکوٹ۔27مارچ (اے پی پی):کاشتکاروں کو موسمی چارے کی بروقت کاشت یقینی بنا نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ مویشیوں کے بہترین گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کےلئے مویشیوں کی غذائی ضروریات کو پورااور انہیں تمام ترلحمیات،پروٹینزاورغذائیت سے بھرپورچارے کی فراہمی کے لئے معیاری اور موسمی چارے کی بروقت کاشت کو یقینی بنایاجائے ۔

انہوں نے کاشتکاروں اور زرعی اراضی کے حامل لائیوسٹاک فارمرز کوہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی مناسبت سے مکئی، سدابہار ،جوار،ماٹ گراس کاشت کریں اور فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے زمین کی زرخیزی میں اضافہ کی غرض سے ماہرین زراعت کی مشاورت کی روشنی میں کھاد اوربیج کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ فی ایکڑبہتر پیداوار کے حصول کے لئے مکئی کا بیج 40 ،سدابہار15،جوارکا بیج30کلوگرام فی ایکڑ کاشت کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل اپریل سے ستمبراور جوار و سدابہارکی فصل اپریل سے مئی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں