اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی وژن سے بات چت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ ن …
توانائی کے جاری متعدد منصوبوں کی تکمیل سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی وژن سے بات چت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب پاکستان مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں گیس کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں بہت فرق تھا۔ موجودہ حکومت نے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کیں اور ملک میں سپلائی اور ڈیمانڈ میں موجود فرق کو کم کرنے میں کامیاب رہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گیس درآمد کی جارہی ہے جو صارفین کو سستی گیس فراہمی کا موجب بنے گی۔








