فئیر پرائس شاپس کے ثمرات عوام الناس تک بہترین انداز میں پہنچائے جارہے ہیں،سیکرٹری زراعت پنجاب

ملتان۔ 31 مارچ (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم فئیر پرائس شاپس کے ثمرات عوام الناس تک بہترین انداز میں پہنچائے جارہے ہیں،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملہ کو  شہریوں کیلئے کاونٹرز کی تعداد بڑھانے اور خواتین کیلئے پورشنز علیحدہ کرنے کے احکامات بھی دئیے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ زراعت کے تحت قائم ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ کے …

ملتان۔ 31 مارچ (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم فئیر پرائس شاپس کے ثمرات عوام الناس تک بہترین انداز میں پہنچائے جارہے ہیں،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور عملہ کو  شہریوں کیلئے کاونٹرز کی تعداد بڑھانے اور خواتین کیلئے پورشنز علیحدہ کرنے کے احکامات بھی دئیے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ زراعت کے تحت قائم ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے ایگریکلچر فئیرپرائس شاپ کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہونے ہدایات دیں کہ فئیر پرائس شاپ پر مامور عملہ اپنی کارکردگی بہتر کرے اور خریداری کیلئے آئے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ فئیر پرائس شاپس پر تمام 13 اشیاءصبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک وافر مقدار میں دستیاب ہونی چاہیں اور کسی بھی آئٹم کی قلت ہر گز نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں