محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو خریف کے چارے کی کاشت اپریل کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت

207
Cultivation of Kharif fodder
Cultivation of Kharif fodder

سیالکوٹ۔2اپریل (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو خریف کے چارے کی کاشت اپریل کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار چری، روڈزگراس، گنی گھاس، کلرگھاس، جنتر، سدابہار، گوارہ، باجرہ، رواں، ماٹ گراس سمیت خریف کے چارے کی کاشت اپریل کے وسط تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوارحاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہ سدابہارچارے کی بروقت کاشت سے کاشتکار زیادہ سے زیادہ کٹائیاں حاصل کرسکتے ہیں،سدابہارکو ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر بذریعہ ڈرل لائنوں میں کاشت کرناچاہیے اور اس بات کاخیال رکھناچاہیے کہ بیج زیادہ گہرانہ ہو کیونکہ اس طرح اگاؤمتاثرہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار برسیم اور لوسرن کی حسب ضرورت آبپاشی کرسکتے ہیں تاہم لوسرن کی فصل کوہرکٹائی کے بعد ایک پانی لگاناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اچھی پیدوارکےلئے برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد فوری طورپر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی ضروری ہے ۔