فیصل آباد،گھریلو سطح پرکیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 04 اپریل (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ جن افراد نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت گھریلو سطح پر موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت …

فیصل آباد۔ 04 اپریل (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ جن افراد نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت گھریلو سطح پر موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اور سبزیوں کو جمنے میں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے کہاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانے والی سبزیاں جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بنا کر کاشت کی جائیں تاکہ چھوٹے پودوں کو پرندوں،کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا بذریعہ گوڈی ان کا بروقت تدارک بھی ضروری ہے۔