فیصل آباد۔ 05 اپریل (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اروی کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کے لئے زرخیز، اچھے نکاس والی میرازمین کا انتخاب کریں تاکہ بہتر پیداوار کاحصول یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کاشتکاروں کو کہاکہ وہ زمین کی بہترین انداز میں تیاری کےلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح …
کاشتکاروں کو اروی کی کاشت بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 اپریل (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اروی کی کاشت بروقت مکمل کرلیں اور کاشت کے لئے زرخیز، اچھے نکاس والی میرازمین کا انتخاب کریں تاکہ بہتر پیداوار کاحصول یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کاشتکاروں کو کہاکہ وہ زمین کی بہترین انداز میں تیاری کےلئے کھیت میں 10 سے 15ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ہل چلائیں اور زمین کو بھربھراکرلیں۔
انہوں نے کہاکہ جب اروی کی کاشت کرنی ہو تو کھیت میں 4بوری سپر فاسفیٹ، ایک بوری امونئیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈال کر ہل چلائیں۔ انہوں نے کہاکہ فی ایکڑ 750 سے 875کلوگرام بیج کااستعمال شاندار نتائج کا حامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کےلئے60 میٹر کی پٹڑیاں بناتے ہوئے 15 سے 20 سینٹی میٹر کے فاصلے پر 5سے 8سینٹی میٹر گہرا بیج اگائیں تاکہ اروی کی بمپر کراپ مل سکے۔ اس ضمن میں مزید مشاورت یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








