سیالکوٹ۔ 05 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر فرمان علی خان نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع تمام دیہات کی بذریعہ مساجد اور ڈرم بیٹنگ اعلانات کروائیں کہ سموگ کے روگ تھام کے سلسلہ میں جوڈیشل کمیشن کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو خبردار کریں کہ گندم اور دیگر فصلات کی باقیات کو ہرگز نہ …
انسداد سموگ کے سلسلہ میں کاشتکاروں و زمینداروں کو آگاہی فراہم کی جائے،ڈاکٹر فرحان علی خان

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 05 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ ڈاکٹر فرمان علی خان نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع تمام دیہات کی بذریعہ مساجد اور ڈرم بیٹنگ اعلانات کروائیں کہ سموگ کے روگ تھام کے سلسلہ میں جوڈیشل کمیشن کی ہدایات کے مطابق کاشتکاروں کو خبردار کریں کہ گندم اور دیگر فصلات کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں
،فصلوں کی باقیات جلانے کی صورت میں زمینداروں کو محکمہ زراعت توسیع اور محکمہ مال کے افسران بھاری جرمانے کرینگے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں اور زمینداروں سے اپیل کی ہےکہ گندم کی فصل کی کٹائی کے بعد ناٹ ( توڑی) وغیرہ باقیات کو آگ نہ لگائیں اور اس کھیت میں ہل چلا کر باقیات کو بطور کھاد استعمال کریں ،اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کاشتکاروں کو بھرپور آگاہی اور تربیت کے علاوہ لٹریچر بھی فراہم کریں گے۔








