نمائندہ۔ 06 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت کپاس کی پیداوار میں اضافے کے ضمن میں اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جرنل ظہور حسین محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی …
بہاولنگر ضلع میں کپاس کی کاشت پیداوار میں اضافے کے سلسلے میں اہم اجلاس

مزید خبریں
نمائندہ۔ 06 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت کپاس کی پیداوار میں اضافے کے ضمن میں اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جرنل ظہور حسین محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور زراعت کی ترقی سے ہی ملک کی مجموعی ترقی و خوشحالی منسلک ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کپاس کی بہتر پیداوارکا ملک کی معاشی نمو میں نمایاں مقام ہے اور حکومت پنجاب کسانوں کو کپاس کی فصل کے فروغ کے لیے تمامتر سہولیات اور اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ زراعت کے افسران نے بتایا کہ ضلع کی پانچوں تحصیلوں میں کپاس کی پیداوار میں بڑھوتری کے لیے سہولت سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں اور بھرپور آگاہی اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ بیج ، زرعی ادویات معیاری فراہم کی جارہی ہے۔
محکمہ زراعت کے افسران نے اس موقع پر بتایا کہ کپاس کی فصل کے لیے نہری پانی کی کمی کو دور کرنے محکمہ اریگئشن کے ساتھ کاوشوں کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نہری پانی کی دستیابی اور کسانوں کو دیگر سہولیات کے لیے متعلقہ محکمے اپنی زمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں اور اہداف کی تکمیل کے لیے تمامتر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔








