پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد بارکوال نے صوبہ میں فصلی پیداوار بڑھانے اور خاص کر زیتون اور زعفران کی کاشت میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کاکام فوڈ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ فصلوں کی حفاظت اور انکو بچانا ہے، انہوں نے ہدایات جاری کی کہ صوبے کے 8 اضلاع میں قابل کاشت اراضی پر 15لاکھ جنگلی …
صوبائی وزیر زراعت محمد سجاد بارکوال کاصوبہ میں فصلی پیداوار بڑھانے اور زیتون اور زعفران کی کاشت میں اضافے پر زور

مزید خبریں
پشاور۔ 08 اپریل (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ محمد سجاد بارکوال نے صوبہ میں فصلی پیداوار بڑھانے اور خاص کر زیتون اور زعفران کی کاشت میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کاکام فوڈ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ فصلوں کی حفاظت اور انکو بچانا ہے، انہوں نے ہدایات جاری کی کہ صوبے کے 8 اضلاع میں قابل کاشت اراضی پر 15لاکھ جنگلی زیتون کی قلم کاری کیا جائیں،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری زراعت جاوید مروت اور تمام ونگز کے ڈی جیز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر کو زیتون، زعفران اور مختلف قسم کی تخموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ صوبے کے 16بندوبستی اور ضم اضلاع میں قابل کاشت اراضی پر زعفران کو کاشت کرنے کا شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبہ ہے جنہیں عید کے بعد فوراً بعد حکمت عملی کرکے زرعی افسران کی نگرانی میں ٹیمیں بھجوائے جائینگے اور پہلے مرحلے میں 8اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر کا کام شروع کیا جائیگا اور مقررہ ہدف کو حاصل کرینگے،
بریفنگ میں جنگلی زیتون کی کاشت اور موزوں اضلاع میں انکی کاشت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، اجلاس میں صوبائی وزیر کو ان فارم واٹر مینجمنٹ، سائل اینڈ واٹر کنزرویشن، ایگریکلچر انجینئرنگ، ایگریکلچر ریسرچ پر بھی بریفنگ دی گئی
جبکہ بریفنگ میں مختلف قسم کے تخموں پر بھی بات چیت ہوئی اور اور مختلف تجاویز زیرغور آئیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ زراعت کی ترقی اور فصلی پیداوار میں اضافہ کیلیے عملی اقدامات اٹھائی جائیں۔








