پاکستان، اقوام متحدہ ا ور اقوام عالم کشمیریوں کے حق خودارادیت پر یقین رکھتے ہیں اور کشمیر کا واحد حل ہی یہی ہے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتی ہے، سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک اسٹڈیز کے سیمینار سے خطاب اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے حل …
سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک اسٹڈیز کے سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
پاکستان، اقوام متحدہ ا ور اقوام عالم کشمیریوں کے حق خودارادیت پر یقین رکھتے ہیں اور کشمیر کا واحد حل ہی یہی ہے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتی ہے،
سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک اسٹڈیز کے سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے حل چاہتی ہے، اقوام عالم کے اہم فورم پر پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو بنیادی ایشو کے طور پر اٹھایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ گیا گذرا نہیں اور اقوام متحدہ نے اس حوالے سے23 اہم اور جامع قراردادیں بھی پاس کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے انسٹیٹیوٹ برائے سٹریٹجک اسٹڈیز میں منعقد ہونے والے سیمینار بعنوان ”انسانی حقوق یوتھ اور کشمیر ایشو“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عالمی برادری نے پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے پر زور دیا ہے۔ استنبول میں منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں تمام ممالک نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی تھی۔








