اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت 11 واں معاشی جائزہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کو 510 ملین ڈالر کے اجراءکے سلسلہ میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دبئی میں ہوئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت 11 واں معاشی جائزہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کو 510 ملین ڈالر کے اجراءکے سلسلہ میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دبئی میں ہوئے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11ویں معاشی جائزہ میں پاکستان کی معیشت کے اقتصادی اشاریے مثبت قرار پائے ہیں۔ پاکستان مالیاتی خسارے میں کمی لانے میں بھی کامیاب رہا ہے۔








